ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وراٹ کی کاٹ تلاش کرنے کے ساتھ ہی قسمت کی بھی ضرورت ہے: لیمن

وراٹ کی کاٹ تلاش کرنے کے ساتھ ہی قسمت کی بھی ضرورت ہے: لیمن

Wed, 08 Feb 2017 12:17:44    S.O. News Service

سڈنی، 7؍ فروری(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)آسٹریلوی ٹیم کے کوچ ڈیرن لہمن نے ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی کواپنی ٹیم کے لئے خطرناک بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کے خلاف سیریز میں اسٹاربلے بازوراٹ کی کاٹ تلاش کرنے کے ساتھ ہی اچھی بولنگ اور تھوڑی سی قسمت کی بھی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کھلاڑیوں نے اب تک وراٹ کوہلی سے نمٹنے کا طریقہ نہیں ڈھونڈا ہے اور اس سمت میں کافی محنت کئے جانے کی ضرورت ہے۔ کوہلی نے انگلینڈ کے خلاف مین آف دی سیریز رہے وراٹ نے مہمان ٹیم کے گیند بازوں کے لیے سب سے زیادہ چیلنج رکھا تھا اور 109.16 کے اوسط سے 655 رنز بنائے تھے۔ ان کی قیادت میں ہندوستان نے پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز 4۔0 سے جیت لی تھی۔ کوہلی وراٹ فی الحال ہندوستانی ٹیم کے لئے تینوں فارمیٹس میں کپتانی کر رہے ہیں اور سال 2004 کے بعد ہندوستان کی زمین پر اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز جیتنے کی امید کر رہی آسٹریلوی ٹیم کے لئے سب سے بڑا چیلنج مانے جا رہے ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پونے میں 23 فروری کو کھیلا جائے گا۔ وراٹ نے آسٹریلیا کے خلاف 12 میچوں میں 60.76 کے اوسط سے 15 سنچری لگائی ہیں۔ سابق ٹیسٹ بلے باز لہمن نے کہا کہ وہ گزشتہ کافی عرصے سے وراٹ کی ویڈیو دیکھ رہے ہیں اور اب تک سمجھ نہیں پائے ہیں کہ ان سے کس طرح نمٹا جانا ہے۔
 


Share: